پہلے مکھن بعد میں چونا لگانے والا فراڈیا مختار عرف عاطف بٹر

0
1290

گوجرانوالہ /فرینکفورٹ )تحقیقاتی ٹیم( فراڈ اور دھوکہ دہی اور مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث جرمن پولیس کو مطلوب مختار اکبر بٹر عرف عاطف بٹر نے گوجرانوالہ کے رہائشی عمران سلیم چار لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔عالمی اخبار کی تحقیقاتی ٹیم کو تفصیلات بتاتے ہوئے عمران سلیم عرف مانی نے کہا کہ مختار اکبر بٹر عرف عاطف بٹر نے اس سے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔مختار عرف عاطف بٹر نے اپنے آپ کو جرمن نیشنل ظاہر کرنے کیساتھ فرینکفورٹ میں بٹر ٹریول ایجنسی اور موبائل شاپ کا مالک بتایا ۔ بٹر فراڈیے نے اپنی مالی حیثیت مزید مستحکم ظاہر کرنے کے لیے منی گرام اور ویسٹرن یونین کا دھندا کرنے کا جھوٹ بولا۔ چند ہفتے سوشل میڈیا پر رابطہ رکھ کر مختار عرف عاطف بٹریہ اندازہ کرلیتا ہے کہ اسکا شکار کتنا انسان دوست اور ہمدرد ہے اور اسکی مالی حیثیت کتنی ہے۔ اعتماد کے شیشے میں اتارنے کے بعدعمران سلیم کو مختار عرف عاطف بٹر نے پلان کے مطابق فون کرکے وہی بین بجائے جسے بجا کر وہ پہلی بھی کئی شکار وں کو مست کرکے فراڈ کی پٹاری میں قید کرچکا تھا۔حسب روایت عمران سلیم کو بھی مختار عرف عاطف بٹر نے یہ کہا کہ وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے جرمن ادارے نے اسکا اکاؤنٹ فریز کردیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار نہیں کرسکتا ۔اگر وہ اسے چار لاکھ روپیہ جرمنی بھیج دے تو اگلے دن اسکا اکاؤنٹ پھر سے چالو ہوجائے گا اور اسکا کاروبار چل پڑے گا اور وہ اسی دن سارے پیسے بمع ٹرانزیکشن فیس واپس بھیج دے گا۔ مختار عرف عاطف بٹر نے شاید کلمہ طیبہ ایسے موقعوں پر قسم اٹھانے کے لیے ہی یاد کیا ہے ۔ نیک دل عمران سلیم نے اسکی قسموں اور وعدوں پر یقین کرلیا اور اسے چار لاکھ روپے جرمنی بھیج دئے۔ مختار عرف عاطف بٹر نے حسب روایت عمران سلیم کو چبد روز نئی نئی کہانیاں سنا کر بہلانا شروع کردیا۔بعد ازاں مختار عرف عاطف بٹر نے عمران سلیم مانی کے فون سننا بند کردیا اور اسے سوشل میڈیا پر بلاک کردیا۔ اسکے علاوہ مختار عرف عاطف بٹر نے عمران سلیم کو جان سے مروا دینے کی دھمکیا ں بھی دیں اس مقصد کے لیے وہ اپنے پھوپھی زاد بھائی کاشف محمود کا ڈراوا بھی دیتا ہے جو قتل، ڈکیتی اور دہشت گردی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔عمران سلیم کو بھی دیگر متاثرین کی طرح اپنے باپ کے سیاسی اثر ورسوخ، اپنے فیملی کے چند آرمی آفیسرز اور ایف آئی اے میں چند دوستوں کا رعب ڈالا گیا۔لندن میں مقیم سہیل لون کی بٹر فراڈیے کی خلاف مہم جس میں آواز میڈیا بھی شامل ہے اس میں اب تک کئی متاثرین شامل ہو چکے ہیں۔ باقی متاثرین کی طرح عمران سلیم عرف مانی نے بھی اب مختار عرف عاطف بٹر کے خلاف قانونی چاہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY