پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
لاہور میںگفتگو کرتے ہو ئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے پانچ سال کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ معاہدے کے مطابق میچز پاکستان اور امریکا میں بھی کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نےخوش خبری دی تھی کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھی جلد پاکستان کے دورے پر آئے گی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY