عالمی کپ فٹ بال 2018 میں آج گروپ ایچ میں کھیلے گئے 2 میچز میں کولمبیا نے سینیگال کو جبکہ پولینڈ نے جاپان کو شکست دے دی ہے۔

روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں آج گروپ ایچ کا فیصلہ ہوگیا جہاں کولمبیا نے سینیگال کو 0-1 سے مات دی جبکہ پولینڈ نے بھی جاپان کو 0-1 سےہرا دیا۔تاہم سینیگال کی شکست کے باعث جاپان میچ ہارنے کے باوجود بیسٹ آف 16 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرگیا ۔

جاپان گروپ ایچ میں ٹاپ پر موجود کولمبیا کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگیا ہےجبکہ پولینڈ کامیابی کےباوجود ایونٹ سے باہر ہوگیا اورساتھ میں سینیگال کا بھی ایونٹ میں کھیل اب ختم ہوگیا ۔

دونوں میچز میں مقابلے سنسی خیز رہے اور پہلے ہاف تک دونوں میچز میں کوئی گول اسکور نہ ہوسکا ۔ جاپان اور پولینڈ کے میچ میں پہلا گول دوسرے ہاف کے 59 ویںمنٹ میں ہوا جب پولینڈ کے جان بیدناریک نے حریف جاپان کو پہلا گول مارا جو آخر تک برقرار رہا اور میچ پولینڈ کے نام ہوگیا۔

جاپان اور پولینڈ کے میچ میں جاپانی ٹومواکی ماکینو کو ریفری کی جانب سے میچ کا پہلا پیلا کارڈ دکھایا گیا جس پر حریف ٹیم کو خطرناک پوزیشن پر فری کک بھی دی گئی جس کا جاپانی کھلاڑیوں نے کامیابی سے دفاع کیا۔

عالمی کپ میں سینیگال اور کولبیا کے میچ میں سینیگال کو آج کا میچ جیتنا لازمی تھا جبکہ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحدگول 74 منٹ میں کولمبین کھلاڑی یرری منا نے کیا اور سینیگال کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل کی اور حریف ٹیم کی کامیابی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

میچ میں پہلے ہاف ختم ہونے کو تھا کہ 45ویں منٹ میں کولمبین جوہان موجیکا کو ریفری کو دیر سے چیلنج کرنے پر وارننگ دی گئی اور پیلا کارڈ دکھایا گیا اور پھر دوسرے ہاف میں 51منٹ کے کھیل کے دوران سینیگال کے مبائے نیانگ کو غلط چیلنج کرنے پر ریفری نے پیلا کارڈ دکھایا اور وارننگ دی ۔

فیفا عالمی کپ 2018 میں اب سے کچھ دیر بعد گروپ جی کا بھی فیصلہ ہونے کو ہے جس میں انگلینڈ کاپہلی پوزیشن کے لیے بیلجیئم سے ٹکرائو ہوگا جبکہ پانامہ اور تیونس کے مابین رسمی میچ بھی ہوگا ، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بجے شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ آج ایونٹ میں رائونڈ میچز کا آخری دن ہےجس کے بعد بیسٹ آف 16 رائونڈ ہفتہ یعنی 30 جون سے شروع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY