جرمن حکمران سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے جمعے کے دن ووٹنگ کی جا رہی ہے۔
اس عمل کے نتیجے میں چانسلر انگیلا میرکل کی جگہ کسی اور سیاستدان کو سی ڈی یو کا نیا سربراہ چنا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میرکل کی اتحادی آنے گریٹ کرامپ کارنباؤر اس اہم عہدے کے لیے منتخب کی جا سکتی ہیں۔
جرمن شہر ہیمبرگ میں سی ڈی یو کے ایک ہزار ممبران رائے دہی کے عمل میں حصہ لیں گے۔ انگیلا میرکل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پارٹی کی سربراہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔












