میچ ونر شاداب خان نے کہا کہ انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ گیند بلے کا کنارہ لے کر گئی ہے، حارث رؤف نے اصرار کیا کہ ری ویو لینا چاہیے۔

شاداب خان نے میچ کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث کے اصرار پر ری ویو لیا، اس وقت کافی مایوسی کا شکار تھا۔

انہو ں نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے۔

ادھر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کہ شروع سے یقین تھا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں، آخری لمحات میں شاداب سے یہی بات ہوئی تھی کہ میچ میں خود ختم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے جس انداز میں بیٹنگ کی وہ ورلڈ کلاس تھی، یہ کامیابی پاکستان کے عوام کے لیے بھی خوشی کا بڑا موقع ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔

SHARE

LEAVE A REPLY