پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ خود سے زیادہ مجھے میری ٹیم پر اعتماد ہے۔
ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل منگل کو پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون میرے لیے اور ٹیم کے لیے فائٹ کرتا ہے’۔
ورلڈکپ سے متعلق بابر نے کہا ‘بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے،کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں’۔












