افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد 45 سے زائد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خود کش بمبار نے ننگر ہار کے ایک ہائی وے پر کیے جانے والے ایک احتجاج کو نشانہ بنایا۔ یہاں پر لوگ مقامی پولیس سربراہ کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اس سے چند گھنٹے قبل جلال آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کے سامنے ہونے والے دوہرے بم دھماکے میں ایک لڑکا ہلاک ہو گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY