افغان صوبے ہلمند میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی گیارہ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ صوبائی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ واقعہ لشکر گاہ نامی علاقے میں ایک پولیس چوکی پر پیش آیا۔

شبہ ہے کہ حملہ آور کے طالبان کے ساتھ رابطے تھے اور فائرنگ کے بعد وہ چوکی سے تمام اسلحہ بارود لے کر فرار ہو گیا۔

لشکر گاہ جنوبی صوبہ ہلمند کا وہ واحد مقام ہے، جس کے انتظام حکومتی فوج کے ہاتھ میں ہے۔ صوبے میں جاری بد امنی کی وجہ سے ہزاروں شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY