صمیم قلب سے کہتا ہے یہ بلال حزیں

0
1124

متاع سید ابرار تجھ پہ لاکھوں سلام
حجاب حیدر کرار تجھ پہ لاکھوں سلام
خوشی سے کہتے تھے بارات دیکھ کر تیری
عقیل و جعفر طیار تجھ پہ لاکھوں سلام
بہا کے اشک تری آل کی شہادت پر
پکارتے ہین عزادار تجھ پہ لاکھوں سلام
تجھے اتار کے تربت مین کہتے تھے رو کر
علی سے سید و سردار تجھ پہ لاکھوں سلام
جھکا کے نظریں کہا کرتے تیری چوکھٹ پر
بلال و جابر و عمار تجھ پہ لاکھوں سلام
بچا گئی ہے تو خم کی صدا کو مٹنے سے
دیار عشق کی سالار تجھ پہ لاکھوں سلام
پیام خمکی جلائی تھی جو شمع تو نے
ہیں سب اسی سے ضیا بار تجھ پہ لاکھوں سلام
ہے شان تیری ٖخواتین میں قیامت تک
مثال احمد مختار تجھ پہ لاکھوں سلام
نبی کا ناصر و ہمراز ہے نجف والا
شہہ نجف کی مددگار تجھ پہ لاکھوں سلام
صمیم قلب سے کہتا ہے یہ بلال حزیں
ہر اک فقیر کی غموار تجھ پہ لاکھوں سلام

…………………

حیدر و خیر النسا کی جان یا مولا حسن
آپ پر سو جاں سے میں قربان یا مولا حسن
جرت حیدر عیاں ہے سیرت شبیر سے
آپ ہیں ایثار کا میزان یا مولا حسن
معنی ایمان سے واقف نہ جو اب تک ہوئے
کیا انہیں ہو آپ کا عرفان یا مولا حسن
آپ کا دشمن ہے باغی احمد مختار کا
صاف کرتا ہوں میں یہ اعلان یا مولا حسن
بزم علم و معرفت کےحیدر نامی کے بعد
تا قیامت آپ ہیں سلطان یا مولی حسن
کیجیے میری شفاعت اپنے نانا کے حضور
اے حبیب کبیریا کی جان یا مولا حسن
میں بلال حق نوا ہوں آپ کے در کا غلام
یہ وظیفہ ہے مری پہچان یا مولا حسن
بلال رشید
SHARE

LEAVE A REPLY