ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے زیر اہتمام کشمیری خواتین سے یکجہتی ریلی

0
711

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی غیر انسانی حرکات اور مجرمانہ کاروائیوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی جلوس نکل رہے ہیں

اسی سلسلے میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے زیر اہتمام کشمیری خواتین سے یک جہتی اور بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی منعقد ہوئی ریڈیو پنڈی کے کارکنان خاص طور پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں ریڈیو کے مختلف شعبوں کے فنکار بھی اس ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکا نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سئ اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم روکے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے

ریلی میں شریک خواتین نے کشمیری خواتین کے جزبہ حریت کو سراہا اور انکو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلوایا

ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے شروع ہونے والی یہ ریلی پشاور روڈ کے ریس کورس پر اختتام پزیر ہوئی

ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے جا رہے تھے

رپورٹ۔مسرت شاہ رُخ

SHARE

LEAVE A REPLY