چیف ایگزیکٹو پاکستان پروفیشنلز ڈاکٹر خرم کیانی کا پاکستانی ائی ٹی انڈسٹری کے ہیرو سلیم غوری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عشائیے کی تقریب میں کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی ، کونسلر بشری احمد اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
عشائیے کی تقریب کا اغاز شفقت علی نے تلاوت کلام پاک کیا۔

اسکے بعداس تقریب کا تھیم سانگ مشہور پاکستانی شاعر اور براڈ کاسٹر ریخان علوی کی نظم : تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائنگے: علی چوہان اور اور سید اطف فہیم نے پیش کیا۔
پاکستان پروفیشنلز کے چیف ایگزیکٹیو نے ڈاکٹر خرم کیانی نے اپنی تقریر میں خاضرین سے درخواست کی کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے کاروبار کامیاب کرانے کیلئے ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
عشائیے کی تقریب کی ابتدا میں ڈاکٹر خرم کیانی نے کہا ۔کہ اج ہماری ساری تقریب اپنی قومی زبان اردو میں ہوگی۔ ہم اپنی قومی زبان پر فخر کرتے ہیں۔

pak professionals sydney

سلیم غوری کی ائی ٹی فرم نیٹ سول کا شمار پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔جس کی برآمدات کروڑوں میں ہیں۔اور ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔ائی ٹی کے ہیرو سلیم غوری نے نہایت دلچسپ انداز میں اپنی ذاتی کاروباری اور پیشہ ورانہ زندگی پر روشنی ڈالی ۔جسمیں اس نے کامیاب انسان بننے اور کامیاب کاروباری بننے کے گر بھی بتائے۔

کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی ، بشیر ملک، پروفیسر فرخت یوسف ،پروفیسر راخت ،منیر، محمد اخلاق رامے ،طارق محمود مرزا اور محمد اصف نے پاکستانی کونسلر بشری اخمد،منیر محمد ،ماہا خان ، منصور نوراور شاہد جاوید کو ان کی اعلی خدمات پر ایوارڈز دیئے۔

تقریب کے اخر میں شفقت علی کے فرزند شایان علی نے تقریب کے شرکاء کی زہنی ورزش کیلئے ایک گیم بھی متعارف کروائی۔جسے مسٹر راو اور بشری اخمد نے جیتا۔اس تقریب میں پاکستان میں کھیلوں کے لباس کے سب سے بڑے ایکسپورٹر عمرزمان نے بھی شرکت کی ۔اور اسکے ساتھ دیسی کھانوں سے خاضرین کی تواضع بھی کی گئی۔دعائے خیر سےتقریب کا اختتام کیا گیا۔

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY