بریڈفورڈ میں پھولوں کا شاندار قالین

0
795

بریڈفورڈ میں پھولوں کی شاندار قالین

بریڈفورڈ اس وقت رنگ برنگے پھولوں کی ایک شاندار نمائش کی وجہ سے مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے۔ یہاں پہلی مرتبہ ایسا فلاور شو   پیش کیا گیا ہے۔

مقامی فنکار شیراز علی کے تیار کردہ اس خوبصورت پھولوں کے قالین کی چوڑائی تقریباً 29 میٹر ہے، جس میں 3 لاکھ سے زیادہ رنگ برنگے ڈاہلیا کے پھول استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کا ڈیزائن بریڈفورڈ کی مشہور ٹیکسٹائل اور کپڑے کی صنعت سے متاثر ہے، جس میں روایتی نمونوں اور علامتوں کو پھولوں کی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ خوبصورت فلاور کارپٹ سینٹینری اسکوائر، بریڈفورڈ سٹی ہال کے احاطے میں تیار کیا گیا۔ مقامی رضاکاروں نے ماہرین کے ساتھ مل کر اس فن پارے کی تیاری میں حصہ لیا۔

یہ صرف پھولوں کی نمائش نہیں بلکہ فن، باغبانی، بریڈفورڈ کی ٹیکسٹائل تاریخ اور مقامی لوگوں کی اجتماعی کوشش کا حسین امتزاج ہے۔

اس شاندار فلاور کارپٹ نے بریڈفورڈ کو رنگوں اور خوشبوؤں سے بھر دیا اور لوگوں کو ایک یادگار خوبصورت منظر دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY