ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پاکستان میں سیلاب, میاں امجد

0
866

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پاکستان میں سیلاب پر فرانسیسی قومی اسمبلی میں پروگرام
پیرس ( میاں امجد ) فرانس کی قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی پر کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس کا اہتمام فرانس کی قومی اسمبلی کے رکن مسٹر

Martens Carlos Bilongo

نے کیا تھا۔جس میں 5 مزید اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
سفارت خانہ پاکستان پیرس کی جانب سے قائم مقام سفیر میڈم حذیفہ خانم پریس کونسلر دانیال گیلانی اور دیگر افسران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں ، مختلف علاقوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور پاکستانی میڈیا کے اراکین نے شرکت کی۔
قائم مقام سفیر پاکستان میڈم حذیفہ خانم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے اراکین اسمبلی اور شرکاء کو آگاہ کیا ۔
کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی سیلاب متاثرین اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے فرانس کے معزز اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔
اور پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خوفناک زرعی بحران پر بھی آگاہ کیا۔اراکین اسمبلی نے اعلان کیا کہ بہت جلد اس اھم مسئلہ کو قومی اسمبلی فرانس کے اجلاس میں باقاعدہ پیش کیا جائے گا اور یورپین یونین کی پارلیمنٹ میں بھی پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اراکین اسمبلی نے ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خوفناک اثرات کو ختم کرنے کے لئے پیرس کانفرنس میں منظور کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY