آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے فائرنگ کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے جبکہ مسلح افواج مکمل طورپرالرٹ اور چوکنا ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے یکم اور دو مارچ کی درمیانی شب کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ کی،نیزہ پیر، جندروٹ، باغ سر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثرجواب دیا اوربھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حوالدار عبدالرب کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔












