بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل تشدد اور بے قاعدگیوں کے الزامات کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ دونوں اہم جماعتیں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیش کے الیکش کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیق شروع کر دی گئی ہے اور ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ ووٹوں کی گنتی پیر تک مکمل کر لی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق رائے دہی کے عمل کے دوران تصادم کے کئی واقعات رونما ہوئے، جن میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔












