رجسٹرار جنرل آف انڈیا شیلیش کمار نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں مقیم قریب چالیس لاکھ تارکین وطن کو مصدقہ ملکی شہریوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

بھارتی رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کا کہنا ہے کہ اس دستاویز سے خارج کیے گئے افراد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا اور انہیں اس اقدام کے خلاف اپیل دائر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اب تک تیس لاکھ افراد اپنی بھارتی شہریت کی دستاویزات پیش کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آسام میں ایسے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے جو سن انیس سو اکہتر کے بعد بنگلہ دیش سے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY