پاک بھارت رمضان سے قبل ایل او سی پر جنگ بندی یقینی بنائیں۔فاروق عبداللہ

0
260

سرینگر،جموں ( یاسر رفیق، مانیٹرنگ ڈیسک )   نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا  کہنا ہے کہ  پاکستان اور بھارت رمضان المبارک کی آمد سے قبل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔ فاروق عبداللہ نے اتوار کو  ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر جاری کشیدگی تشویشناک ہے۔ اس کا حل جنگ بندی کے معاہدے میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں جب اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے تو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے نتیجے میں سرحدوں پر کئی برسوں تک امن کی فضا برقرار رہی۔ فاروق عبداللہ نے کہا ’2003 ء میں بھی سرحدوں پر اُس وقت کشیدگی تھی جب اٹل بہاری واجپائی نئی دہلی میں مرکزی حکومت کی قیادت کررہے تھے۔ لیکن انہوں نے پہل کی، وہ لاہور گئے اور پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ ‘۔

انہوں نے کہا ’میں دونوں ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ کچھ دنوں بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ بہتر یہی ہوگا کہ دونوں ممالک آپس میں مل بیٹھ کر مشاورت کرکے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیں‘۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سےنئی دہلی میں  ملاقات کی  اور  میں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کشمیر صرف امن وامان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلے کے حل کے لئے سیاسی اقدامات کا اٹھایا جانا ضروری ہے‘۔گے‘۔ نیشنل کانفرنس صدر نے کہا ’اگر ہندوستان اپنے پڑوسی (پاکستان) کے ساتھ امن چاہتا ہے تو یہ صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY