دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے باعث میر پور آزاد کشمیر کے 5 سیکٹرز اور 2 دیہی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وبا سے انتقال کرنے والوں کی نمازہ جنازہ کے اعلان پر پابندی بھی لگا دی گئی تاکہ ایسے شخص کے جنازے میں کم سے کم لوگ شریک ہوں۔












