سپریم کورٹ کا جھوٹی گواہی پر کارروائی کا حکم، فیصلہ جاری

0
698

سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی پر کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جھوٹی گواہی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

31 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سچ انصاف کی بنیاد ہے، سچ پر سمجھوتہ دراصل معاشرے کے مستقبل پر سمجھوتہ ہے، ہمارےعدالتی نظام کو سچ سے انحراف کرنے بہت نقصان ہوا، اس سنگین غلطی کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے، جو ایک جگہ جھوٹا ہوگا وہ ہرجگہ جھوٹا ہو گا، گواہی کے کسی حصے میں جھوٹ پر ساری گواہی جھوٹی تصور ہو گی، عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں، جھوٹے گواہی دینے پر کاروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو فیصلہ کی کاپی تمام ہائیکورٹس کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹس کو فیصلہ کی نقول ماتحت عدلیہ کے ججز کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY