ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم لاہور میں انتقال کرگئیں، ان کی عمر 80 سال تھی۔
اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں۔ انکا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔
اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ میں شیئر کی۔
وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔
انہوں نے کئی یاد گار فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بنجارن، بیٹی، ڈاچی، جی دار، ناگن اور شیر دی بچی شامل ہیں۔
فلم ’سات لاکھ کا گانا‘ آئے موسم رنگیلے نیلو کی پہچان بنا۔
ن کی مشہور فلموں میں ’زرقہ‘، ’دو راستے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’راستے ‘ سمیت سیکڑوں فلمیں شامل ہیں۔ انہیں 1969 میں ریلیز ہوئی فلم ’زرقہ‘ میں بہترین اداکاری پر ’نگار ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔
یاد رہے کہ اداکار شان شاہد کی والدہ خود بھی اداکارہ تھیں، وہ 30 جون 1940ء کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔16 سال کی عمر میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں خود کو آزمایا اور سینکڑوں فلموں میں کام کر چکی تھیں۔
انہوں نے ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی جن سے ان کا بیٹا شان شاہد اور دیگر ہیں جبکہ شان خود بھی مقبول اداکار ہیں۔













