برطانیہ میں گرمی کی لہر کی وارننگ جاری

0
69

برطانیہ میں گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کردی گئی ، ویک اینڈ پر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، 2017 کے مقابلے میں برطانیہ میں یہ سال زیادہ گرم رہےگا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گرمی کی لہر جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، جنوبی انگلینڈ میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔

انگلینڈ کے جنوب مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے دوگنا ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر کے ساتھ جنوب مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں طوفان کا بھی خطرہ ہے جس کے بعد گرمی میں کمی آ جائے گی ،گزشتہ ماہ لندن میں پارہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY