جرمن حکومت ملک میں قائم مساجد کو ملنے والی غیرملکی مدد کی بہتر نگرانی اور کنٹرول کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک میں شدت پسندی کے انسداد کے لیے مساجد کو ملنے والے سرمایے پر نگاہ رکھنا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا کہ اس سلسلے میں کویت کے ساتھ تعاون سن 2017 سے جاری ہے اور جلد ہی دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی انداز کا اشتراک کیا جائے گا، جس کی مدد سے جرمنی میں قائم مساجد کو ملنے والی امدادی رقوم کی جانچ پڑتال ممکن ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY