ایران کے ایک سینیئر مذہبی لیڈر نے کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت کے پرتشدد مظاہروں کے پس پشت اسرائیلی ہاتھ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل رواں مہینے کے دوران بڑی شیعہ مذہبی رسومات کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی آیت اللہ محمد امامی کاشانی کے مطابق کربلا میں منعقد ہونے والی عربئین کی مذہبی رسومات کو امریکا اور صیہونی ریاست نشانہ بنا کر وہاں جمع ہونے والے لاکھوں زائرین کے اجتماع میں گڑبڑ پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
عراق میں رواں ہفتے کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتیں چوالیس تک پہنچ گئی ہیں۔












