نیوکراچی انڈسٹریل ایریا(صبا سینما کے قریب )میں فیکٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیوذرائع کے مطابق کپڑا فیکٹر ی میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے۔ادھر ترجمان واٹربورڈکا کہنا ہے کہ کئی واٹر ٹینکرآگ لگنے کےمقام کی جانب روانہ کردیےگئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ واٹربورڈکےسخی حسن اورنیپاہائیڈرنٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ آگ بجھانے کے لیے پانی کی کمی نہ ہو۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابوپانےکیلیےشہربھرسےاسنارکل اور فائرٹینڈرزطلب کرلے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فیکٹری میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے اور عملہ اس وقت آگ بجھانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ مالی نقصانات کا تخمینہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY