جرمن پارلیمان میں جمعرات کو نازی سوشلسٹوں کا شکار بننے والے افراد کو یاد کیا جا رہا ہے۔ جرمن پریس ایجنسی کے مطابق یہ یادگاری تقریب پولینڈ میں قائم نازی کیمپ آؤشوٹس کی آزادی کے 74 برس پورے ہونے پر منعقد ہو رہی ہے۔
اس موقع پر تاریخ دان ساؤل فریڈلینڈر بھی خطاب کریں گے۔ وہ ہولوکاسٹ کے دوران نازی دستوں کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے۔ آؤشوٹس کو سابقہ سوویت یونین کی فوج نے جنوری 1945ء میں آزاد کرایا تھا۔ یہ اذیتی مرکز نازی دور کے حراستی کیمپوں میں سب سے زیادہ بدنام تھا۔











