سعودی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی ’ارامکو‘ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ شیئر پرائیویٹائز کرنے کا ایک سنجیدہ قدم اٹھایا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری گزٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے 60 ارب ریال کے منافع کی مکمل ادائیگی کی جا چکی ہے۔ کمپنی کے 2 کھرب ریال عمومی حصص مساوی ووٹنگ رائٹس غیرنامزد قدر کے تقسیم کیے گئے ہیں۔

ارامکو کے حوالے سے حکومت کی تبدیلی کی ابتدائی معلومات کے مطابق کمپنی کو 11 رکنی ایک انتظامی کونسل چلائے گی، کونسل کی مدت تین سال ہو گی جس کے بعد نئی کونسل عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامی کونسل کے چھ ارکان کا انتخاب براہ راست حکومت کرے گی، کسی دوسرے شیئر ہولڈر کا غیر سرکاری ہولڈنگ گروپ کی ملکیت میں زیادہ سے زیادہ صفراعشارہ 1 فی صد شیئر ہوں گے۔

کونسل کے پاس کمپنی کو علاقائی اورعالمی مارکیٹوں میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY