برطانوی وزیراعظم نےحکومت سازی کے لیے ڈی یو پی کے ساتھ ڈیل کر لی

0
877

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے شمالی آئرلینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ ڈیل میں کامیاب ہو گئیں۔

حالیہ انتخابات میں ٹریزا مے کی جماعت تنہا حکومت سازی کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد برطانیہ ایک طرح سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔

یہ بحران ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا ہے، جب چند روز بعد برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب ٹریزا مے کے دو قریبی ساتھی خراب انتخابی کارکردگی کے بعد مستعفی ہو گئے ہیں، جس کے بعد مے مزید دباؤ کا شکار ہیں

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے دوقریبی ساتھیوں نے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی واضح برتری حاصل نہ ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا جس کے بعد تھریسامے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نک ٹموتھی اور فیونا ہل کو تھریسامے کےانتہائی قریب سمجھا جاتا تھا تاہم انھوں نے اپنے راستے جدا کرلیے ہیں جبکہ کنزرویٹو پارٹی کے کئی ارکان انھیں انتخابات میں پارٹی کی ناکام مہم کا الزام بھی دے رہےتھے۔

کنزرویٹو پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری اپنے استعفے میں انھوں نے تسلیم کیا کہ’تھریسامے کے مستقبل کے حوالے سے مثبت منصوبوں کی’ مہم ناکام ہوئی اور حمایت حزب اختلاف لیبر پارٹی کے حق میں گئی

SHARE

LEAVE A REPLY