پولیس نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مزید مرکزی رہنماؤں کو تھرٹ الرٹس جاری کردیے، پولیس کے مطابق 13 دسمبر کے جلسے میں ممکنہ دہشتگردی سے قائدین اور کارکنوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

سٹی پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور ایازصادق کو تھریٹ بھی الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللّٰہ کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

لاہور پولیس نے تمام رہنماؤں کو تحریری مراسلوں میں دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیا۔

…………………..

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں تیزی، لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں، احاطے میں سٹیج اور کرسیاں لگانے کا کام جاری ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سٹیج کی تیاری متاثر کرنے کے لیے گریٹر اقبال پارک کے گیٹ کو تالا لگایا گیا، جسے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے توڑ کر سٹیج بنانے کا سامان لے کر احاطہ مینار پاکستان میں داخل ہوگئے۔ ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔ ورکرز کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دی، فسادی پی ڈی ایم ٹولے کے بریک اَپ کا وقت آن پہنچا، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جتنے مرضی مقدمات درج کرلیں، لاہور جلسہ ہر صورت ہوگا، کارکن گھبرانے والے نہیں، عوام کی طاقت سے حکومت کو ووٹ کی عزت کا جواب دیں گے، کل کے جلسے کا اثر حکومتی حلقوں میں نظر آنا شروع ہوگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY