وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دے کر ہٹا کٹا لندن جا کر بیٹھ گیا۔
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے۔
اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو عدالتیں تکنیکی بنیاد پر نہ چھوڑیں اور غلطی مانتے ہیں کہ نواز شریف کے معاملے میں حکومت دھوکا کھا گئی۔











