پاکستان ٹاس جیتا،بلے بازی ویسٹ انڈیز، عباس کا ڈیبیو

0
102

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ابر آلود موسم میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے میچ کیلئے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ڈیبیو کرایا جبکہ ویسٹ انڈیز نے شیمرون ہٹمیئر اور وشال سنگھ کو پہلی مرتبہ فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہا 50واں ٹیسٹ میچ ہے جہاں باہمی مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں 49 بار مدمقابل آئیں جس میں سے 18 میچز میں قومی ٹیم اور 16 میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 15 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔

البتہ کیریبئن سرزمین پر گرین کیپس کا ریکارڈ مایوس کن ہے جہاں 23 میچوں میں سے پاکستانی ٹیم صرف 5 میچ جیت سکی ہے جبکہ 11 میچوں میں اسے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا، سات میچ بے نتیجہ ختم ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY