نئے آرمی چیف کی تقرری ، وزیراعظم آج کابینہ سے مشاورت کریں گے

0
424

نیا آرمی چیف کسے بنایا جائے ؟ وزیر اعظم آج خاص وزرا سے سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف خاص وزیروں مشیروں سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کریںگے ۔ ملکی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ کنٹرول لائن ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی دہشتگردی اور بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کےمعاملے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔

وفاقی کابینہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی کی منظوری دے گی ، جس میں ان کو تین درجوں میں تقسیم کر کے ویزوں کی ترجیحات طے کی گئی ہیں ۔ پہلی کیٹیگری میں افغان طالب علم ، دوسری میں پاکستانی سے شادی کرنے والے افغان شہری اور تیسرے درجے میں عام مہاجرین ہوں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY