ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ روز کے زلزلے میں سينکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد تہران حکومت نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ملک مغربی صوبے کرمانشاہ میں ساڑھے چار سو افراد ہلاک اور سات ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ جب کہ بغداد حکومت کے مطابق زلزلے کے سبب عراق میں بھی آٹھ افراد ہلاک اور پانچ سو زخمی ہوئے۔

سرحد کے دونوں اطراف امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY