الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں ہائیکورٹ کے حکم تک اکاونٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو بھی فراہم نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر درخواستگزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کی دستاویزات خود تیار کیں، سپریم کورٹ میں جمع دستاویزات سے موازنہ کیا جائے۔ تحریک انصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے لیکن تفصیلات درخواست گزار یا کسی اور کوفراہم نہ کی جائیں۔
الیکشن کمیشن نے اکاؤنٹس تفصیلات کسی اور کو فراہم نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY