سری لنکن صدر فوجی طیارے میں بیٹھ کر ملک سے فرار

0
868

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجاپکسے مستعفی ہوئے بغیر ملک سے فرار ہو گئے ہیں اور ان کی اس وقت مالدیپ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ صدر پکسےبدھ کو اپنی اہلیہ اور دو محافظوں کے ہمراہ فضائیہ کے طیارے میں ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع اور صدر پکسے کے قریبی حلقوں کا بتانا ہے کہ مفرور صدر اس وقت مالدیپ کے دارالحکومت مالی میں ہیں جب کہ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت موجودہ صدر کو ملک چھوڑنے سے نہیں روکا جا سکتا تھا۔

اس سے قبل پیر اور منگل کی درمیانی شب سری لنکن صدر نے متحدہ عرب امارات فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام سے تکرار کے بعد وہ ہوائی اڈے کے قریب واقع ملٹری بیس پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ ہفتے کو مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراؤ بھی کیا تھا جس کے بعدصدر گوتابایا راجاپکسے نے اعلان کیا تھا کہ وہ بدھ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاکہ متحدہ حکومت قائم کی جا سکے۔

سری لنکا کو اس حال تک اس کے رہنماوٴں نے پہنچایا، تجزیہ کار

SHARE

LEAVE A REPLY