اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ آج صدر ٹرمپ بات کریں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں، سب سے اہم مقصد افزودہ یورینیم ایران سے نکالنا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنا بھی ہمارا مقصد ہے۔
ہم ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہے ہیں: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران ہم سے ڈیل کیلئے مذاکرات کا خواہش مند ہے، ایران میں ان لوگوں سے بات کررہے ہیں جو ڈیل کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ بولے نائب صدر جے ڈی وینس سمیت میری تمام ٹیم نے ایران جنگ میں بہترین کام کیا، امریکی بحریہ نےکامیاب ناکہ بندی کی جسے کوئی نہیں توڑ سکا۔













