حسین غم میں ترے کائنات روتی ہے،عاشور کے جلوس اختتام پزیر،مجالس شام غریباں

0
1568

شہر شہر مجالس شام غریباں منعقد ہوئی ہیں ۔ شام غریباں کی مجالس سے پہلے ملک بھر میں گلی گلی سے جلوس برآمد ہوئے۔

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں نثار حویلی سے برآمد کیا گیا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچا جہاں عزاداروں نے پرسہ داری کی۔

ملتان میں استاد اور شاگر کے مشہور تعزیے کا جلوس برآمد ہوا۔ استاد کے تعزیہ کا جلوس شاہ رسل اور شاگرد کے تعزیہ کا جلوس پاک گیٹ محلہ جھک پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، میانوالی، خانیوال، مظفر گڑھ، حیدر آباد، سیہون شریف اور سکھر میں بھی عزادار دن بھر پرسہ داری کرتے رہے۔

پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، لورالائی، قلعہ عبداللہ اور جعفرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہوئے اور مجالس شام غریباں کا اہتمام کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوری دنیا میں ایک ہی دن یوم عاشور منایا جا رہا ہے،ایشیا افریقہ یورپ اور امریکہ سمیت ہر ملک میں اور ہر خطے میں اپنی اپنی روایات کے مطابق یوم عاشور منایا جا رہا ہے جسکے اختتام پر شام میں مجالس شام غریباں منعقد ہونگی

پاکستان میں سب سے قدیمی اور تاریخی جلوس لاہور اور کراچی سے نکلتے ہیں

یوم عاشور پر لاہور میں نثارحویلی سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جبکہ کراچی میں نشتر پارک سے مجلس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوگیا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھاردار میں اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس علمدارروڈ پررحمت اللہ چوک سے نکالا گیا۔
ادھر مظفرآباد، گلگت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،ایبٹ آباد، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال،جھنگ، اوکاڑہ، لودھراں، میانوالی، جہانیاں اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی عزاداروں کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔
پشاور میں شبیہ، علم اور ذوالجناح کا پہلا جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی سے اور راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کچھ دیر میں امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہو گا۔
حیدرآباد اور فیصل آباد میں بھی یوم عاشور کے جلوس کی تیاریاں جاری ہیں۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروںکراچی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت ،مظفرآباد،جیکب آباد، سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بنداور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
اس کے علاوہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں آج بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، جڑوا ں شہروں میں میٹرو سروس آج بھی معطل رہے گی۔
سندھ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مرکزی مجلس اور جلوس کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں پر عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کردیے گئے ہیں۔
مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیےتین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے 473مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی سمیت 10اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ان اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔
وزارت داخلہ میں قائم خصوصی مانیٹرنگ سیل پورے ملک میں سیکورٹی صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY