موصل میں داعش کے خلاف نئی کارروائیاں شروع

0
988

عراقی فورسز نے موصل کے جنوب مشرقی علاقوں میں داعش کے خلاف نئے عسکری آپریشن شروع کر دیے ہیں۔ ملکی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد اس شہر سے جہادیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

عراقی فوج نے مقامی ملیشیا گروپوں اور امریکی فضائیہ کے تعاون سے موصل میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس لڑائی میں ایک لاکھ فوجی شریک ہیں۔ عراقی وزیر اعظم العبادی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس سال کے اختتام تک موصل کو مکمل طور پر بازیاب کرا لیا جائے گا تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ جہادیوں کو قطعی شکست دینے میں مزید تین ماہ لگ سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY