برطانوی اخبار نے شہباز شریف کیخلاف متنازع خبرکی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

0
658

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔

اس سے قبل اخبار کے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی، آج معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی ہے۔

اخبار نے 18 صفحات پر مشتمل طے شدہ معاہدے کے تحت معافی کو صفحہ دو پر شائع کیا ہے، صفحہ دو پر معافی چھاپنےکا مقصد ہےکہ اخبار پڑھنے والےکی اخبار کھولتے ہی معافی نامے پر نظر پڑے۔

خیال رہےکہ اخبار نے ڈیوڈ روز کی متنازع خبر تقریباً آخری صفحات پر شائع کی تھی۔

میل آن سنڈے نے اپنی وضاحت میں کہا ہےکہ ہم برطانیہ کے ایڈیٹرز کوڈ آف پریکٹس کے پابند ہیں، اخبار برطانیہ کے انڈی پینڈنٹ پریس اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا رکن ہے، غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد از جلد تصحیح کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اخباری گروپ نے عدالت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کرے گا۔

معلوم رہےکہ میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہبازشریف اور ان کے داماد کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کی تھی، شہباز شریف اور ان کے داماد پر زلزلہ زدگان کی امدادی رقم میں خرد برد کےالزامات لگائے تھے، اخبار نے جمعرات کو شہاز شریف اور ان کے داماد سے معافی مانگی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کو ایک آرٹیکل میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔

ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

اب ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY