اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔ پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جاری پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روکنے کی استدعا بھی کی تھی۔

اکبر ایس بابر اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر انور منصور اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

بیرسٹر انور منصور نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیل ہر کسی کو نہیں بتا سکتے، صرف مجاز ادارے کو اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا حق ہے، الیکشن کمیشن ٹیکنیکل طور پر پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب اکبر ایس بابر کے وکیل سید احمد حسن نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا اختیار ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک انصاف کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعے کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY