اسلام آباد میں عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں وارداتوں کے خدشے کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی عید الاضحیٰ پر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، مویشی منڈیوں میں وارداتوں کے خدشے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے تمام مویشی منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، بیوپاریوں کیلئے بھی ایس او پیز تیار کرلئے گئے۔












