شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کا اجراء چیلنج

0
39

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام چیلنج کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی۔

درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کی موجودگی میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے نیب کی تفتیش کا عمل متاثر ہوتا ہے، شہباز شریف نے گزشتہ پروڈکشن آرڈرز میں پارٹی کی میٹنگ اٹینڈ کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے

SHARE

LEAVE A REPLY