گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراہم اجلاس، احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ سےمتعلق بریفنگ

0
1750

پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔گورنرکو صوبےمیں امن وامان،انسداد دہشت گردی، جرائم کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ پولیس کو درپیش جدید اسلحہ، افرادی قوت اور انفرااسٹرکچر کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ سےمتعلق بھی گورنرکو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں45 افغان مہاجرکیمپ ختم،16 لاکھ افغان مہاجرین واپس افغانستان بھیجےگئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ پولیس، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں کی صلاحیتیں مزید بڑھائی جائیں، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم کیےجائیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے ، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ اٹک سے آگے لانگ مارچ جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے،ان کے پاس لوگ ہی نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، چارفرنچائز پر مشتمل ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کا ستیاناس کردیا گیا، ان کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا میں بھی بھتہ دیتا ہوں، وزیراعلیٰ کاصوبے پر کنٹرول نہیں، یہ مراد سعید بھگوڑے کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم جب بھی گورنرراج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ اس کو لاگو کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY