تم بہت ہشاش بشاش ہو
لیکن میں شاید بہت تھک گیا ہوں
اپنے سے لڑنا اور لڑتے رہنا
بے سمت کا سفر
ہوا کے پیچھے بھاگنا
خوشبو کا تعاقب
واہموں کی تلاش
یہ سب زہریلی ہوا میں سانس لینا ہے
جو آپ کا نہیں اسکو اپنا بنانے میں جسم ادھڑ جاتا ہے
مجھے بھی اپنا ہی تعاقب کرنا پڑ رہا ہے
خوابوں پر پابندی کا قانون وقت کی ضرورت ہے
ہوا تیز ہے اور بادل سیاہ ہیں
بارش چیختی ہےاور روشنی اندھی ہو رہی ہے
مجھے مبارک دو کہ اب صرف جنگ ہارنے کا اعلان ہونا باقی ہے
بے سمت کا سفر ثمر بار ہو چُکا ہے
صفدر ھمدانی













