ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 93 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 411 ہو گئی ہے ۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مجموعی طور 13 ہزار 309 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار 411 ہے ۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں اب تک 389 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں 18 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں کورونا پازیٹو کے شکار مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا پازیٹو سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔












