ارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب نے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو کل طلب کرلیا۔
نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نیب پنڈی کے دفتر پیش ہوں، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔












