برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر زہریلی گیس کے حملے کے تناظر میں متعدد مغربی ممالک نے روس کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے مطابق برطانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یورپی یونین کی چودہ رکن ریاستوں نے روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے بقول آئندہ مزید ایسے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکا اور کینیڈا نے بھی روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بھی متعدد مغربی ممالک کے سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY