اسلامی مہینے صفر کی 20 تاریخ اربعین امام حسین علیہ السلام ہے ۔
سنہ 60 ہجری قمری
پندرہ 15 رجب معاویہ کی وفات ہوئی
اتھایئس 28 رجب مدینہ سے مکہ کے لئے امام حسین علیہ السلام کا خروج
تین 3 شعبان امام عالی مقام کا مکہ پہنچنا
دس 10رمضان کوفیوں کا امام حسین علیہ السلام کے نام پہلا خط
بارہ 12 رمضان کوفیوں کے 150 خطوط کا قیس بن مُسْہر، …. کے ذریعے امام حسین علیہ السلام کو پہنچنا
چودہ 14رمضان ہانی بن ہانی سبیعی اور سعید بن عبداللہ حنفی کے ذریعے بزرگان کوفہ کے خطوط کا پہنچنا
پندرہ 15رمضان مسلم کی مکہ سے کوفہ روانگی
5 پانچ شوال کوفہ میں مسلم بن عقیل کا ورود
8 ذی الحج مکہ سے خروج امام حسین ع
8 ذی الحج کوفہ میں قیام مسلم بن عقیل
9 ذی الحج شہادت مسلم بن عقیل
سنہ 61 قمری
یکم 1 محرم قصر بنی مقاتل میں عبیداللہ بن حر جعفی اور و عمرو بن قیس کو امام کا دعوت دینا
دو 2 محرم کربلا میں کاروان امام ع کا پہنچنا
تین 3 محرم لشکر عمر سعد کا کربلا میں پہنچنا
چھ 6 محرم حبیب بن مظاہر کا بنی اسد سے مدد مانگنا
سات 7 محرم پانی کی بندش
آٹھ 8 محرم مسلم بن عوسجہ کا کاروان امام حسین ع سے ملحق ہونا
نو 9 محرم شمر بن ذی الجوشن کا کربلا پہنچنا
نو 9 محرم امان نامۂ شمر برائے فرزندان امالبنین.
نو 9 محرم لشکر عمر سعد کا اعلان جنگ اور امامؑ کی طرف سے ایک رات مہلت کی درخواست
دس 10 محرم واقعہ عاشورا
امام حسین کا قیام
تین 3شعبان 60 ہجری میں یزید کی بیعت کے انکار سے 10 محرم الحرام 61 ہجری عاشور کے دن آپ کی شہادت تک ـ۔۔۔۔۔ 175 دن تک جاری رہا ۔
1۔ بیعت سے انکار کے بعد 12 دن مدینہ میں رہے۔
2۔ چار مہینے اور 10 دن مکہ میں قیام کیا۔
3۔ تیئس 23 دن کی مدت مکہ سے کربلا تک سفر میں صرف ہوئی ۔
4۔ دو 2 محرم سے 10 محرم تک کربلا میں قیام کیا۔
امام حسین نے مکہ سے کوفہ تک 18 منزلیں طے کیں۔ ایک منزل یا منزل گاہ سے دوسری منزل تک کا فاصلہ 3 فرسخ (= 18.72 کلومیٹر) تھا۔
سفر اسیری کی منزلیں
کوفہ سے شام تک کا سفر کی ان منزلوں کی تعداد 14 تھی جو اہل بیت علیہم السلام نے اسیری کی حالت میں طے کیں۔
دس 10 محرم واقعہ عاشورا
گیارہ 11 محرم اسیران کا کربلا سے کوفہ کی طرف سفر
گیارہ 11 محرم بنی اسد کا شہدا کو دفن کرنا
بارہ 12 محرم بعض شہدا کا دفن
بارہ 12 محرم اسیران کربلا کا کوفہ پہنچنا اور 7 دن قیدی رہے
انیس 19 محرم اہل بیت ع کی کوفہ سے شام روانگی ۔۔ بارہ 12 دنوں کی مسافت
یکم 1 صفر اہل بیت اور سر مطہر امام حسین اور حضرت عباس علمدار ع کا شام پہنچنا ۔۔۔ 10 روز قیام کیا
بیس 20 صفر اور اربعین کی مجالس منقعد کیں ۔۔ سر پر نور کو بدن مبارک کے ساتھ دفن کیا ۔۔ گریہ اور ماتم ہوا
اور تین دن قیام کے بعد اہل بیت کی کربلا سے مدینے روانہ ہوئے
دو 2 ربیع الاول اہل بیت کی مدینہ میں واپسی ہوئی
اربعین کے موقع پر دنیا میں پہلے شخص جنہوں نے کسی دوسرے شہر سے قبر امام حسین علیہ السلام کی جانب سفر کیا، صحابی رسول ص حضرت جابر بن عبد اللہ انصاری ہیں، آپ چہلم سید الشہداء کے موقع پر مدینہ سے سفر کرکے کربلا تشریف لائے تھے اور چند روز اس مقام پر قیام کیا۔ دوسرا قافلہ جو اس قبر کی زیارت کے لیے کربلا میں اترا اسیران کوفہ و شام کا قافلہ ہے، جو رہائی کے بعد مدینہ جاتے ہوئے کربلا میں چند روز مقیم رہے
اربعین یعنی چہلم امام حسین کیوں منایئں
ایک سو پچہتر 175 دن کا سفر کوئی معمولی انسان کا معمولی سفر نہیں تھا ۔۔ یہ سفر نواسہ رسول صلی اللی علیہ والہ وسلم کا بقا ئے دین کا سفر تھا۔ زرا سوچیئے دین ہے کیا سوائے ” سچ ” اور ” صداقت ” کے ۔۔ آپ نے جا بجا اپنا تعارف کروایا اور نواسہ رسول جو صادق اور امین تھے اسی صداقت اور امانت کی حفاطت کے لئے سفر کیا ۔
اسیران کربلا اپنے پچاس سے پچپن دنوں کے سفر میں اسی صداقت اور سچ کے تحفظ کے لئے صدائے بلند کرتے رہے ۔
کربلا ایک درسگاہ ہے ۔۔ جو کھرے کھوٹے کی پہچان بتا تی ہے ۔۔ حسینت اور یذیدیت کے درمیان لکیر کھینچ دیتی ہے ۔۔ آزادی ، حریت اور ظلم و استبداد کے آگے نہ جھکنا کا درس دیتی ہے ۔۔ کربلا سکھاتی ہے ظلم کی بیخ کنی کرنے کے لیے جنگ کرنا سب سے بڑی نیکی ہے ۔۔۔ کربلا وعدوں کی پاسداری اور وفاداری کی درسگاہ ہے ۔۔ رضا و تسلیم اور اخلاس کا گوہر نایا ب ہے ۔۔ کربلا ایک تۃذیب ہے ۔۔ادب کا گہوارہ ہے ۔۔
کربلا مسلمانوں کی جاگیر نہیں عالمگیر درسگاہ ہے ۔۔۔ کہ امام حسین علیہ السلام مسلمانوں کے کے نہیں زمانوں کے ہیں ۔۔۔ محبت العالمین ہیں ۔۔
سلام یا حسین ۔۔۔ لبیک یا حسین
ہر ایک سچ کی ضمانت مرے حسین کا نام
خدا کے دیں کی حفاظت مرے حسین کا نام
تا روز حشر خدا کی قسم مجھے نگہت
یزید پر ہے قیامت مرے حسین کا نام
ڈاکٹر نگہت نسیم
نوٹ ؛
( مضمون کی تیاری کے لئے کئی کتب اور انٹر نیٹ کے مضامین سے استفادہ کیا گیا)













