پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا، چیئرمین نیب

0
899

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلےپر من و عن عمل درآمدکیا جائے گا، ہرنیب کیس کے بارے میں شکایت سے ریفرنس تک کاوقت مقرر کررکھاہے۔

اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت کی تعمیرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 26اگست کو بری کردیا تھا ۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے مزید کہا کہ نیب نے کرپشن کے خلا ف بڑا کردار ادا کیا ہے،کرپشن کی3لاکھ 60ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے قومی خزانے سے لوٹی ہوئی 288ارب روپے کی رقم واپس برآمد کی جوکہ 2اعشاریہ 8ارب ڈالر کے برابرہے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ انہوں نے ہرنیب کیس کے بارےمیں شکایت سے ریفرنس تک کاوقت مقررکررکھا ہے اور 3ہزار 500سے زائد کرپشن ریفرنسز فائل کیے گئے۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے تدارک کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY