پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، آئی لینڈرز نے پاکستان کے خلاف 222 رنز بنا لیے۔
دس سال کے طویل عرصے کے بعد بحال پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوسرا روز شروع ہو گیا، مہمان سری لنکا نے 202 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کر لی، بارش شروع ہونے سے قبل آٗئی لینڈرز نے 20 رنز کا اضافہ کیا تاہم کھیل روک دیا گیا۔
گذشتہ روز کپتان کرونا رتنے انسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سولہ سالہ نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، دھننجایا ڈی سلوا نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔












