گروپ بی کے میچ میں مراکش اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل آئی، مراکشی کھلاڑی کے اون گول کی وجہ سے ایران نے فاتح اپنے نام کی۔
مراکش کی ٹیم کھیل پر غالب رہی، اس کی جانب سے ایران کی پوسٹ پر متعدد حملے کیے گئے۔ مگر ایرانی گول کیپر کی پھرتی اور دفاعی لائن کی کوششوں سے گول کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی۔میچ کے بڑے حصے میں گیند مراکش کے پاس رہی، ایرانی ٹیم مخالفین کی پوسٹ پر زیادہ حملہ نہ کرسکی۔البتہ میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی نے گیند اپنی ہی پوسٹ میں پھینک دی۔












